Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو یورینیئم کی افزودگی کی اجازت نہیں دینگے، امریکہ

واشنگٹن ...امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور عالمی برادری کے پاس ایران پر دباﺅ ڈالنے کے بڑے وسائل موجود ہیں۔ اگر ایران نے یورینیئم کی افزودگی کی کوشش کی تو اسے ایسا کرنے سے روک دیا جائیگا۔ ایران کو کسی بھی قیمت پر ایٹمی عسکری سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران کا یہ بیان کہ وہ یورینیئم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھائے گا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سرخ نشان کے قریب پہنچ گیا ہے اور ایٹمی معاہدہ بکھر چکا ہے۔
 

شیئر: