Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط

اسلام آباد...نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو سفارش کردی ۔سفارش ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کے اندیشے کے پیش نظر کی گئی ہے ۔ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنسز میں ملزموںکے خلاف جلد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ متوقع ہے ۔ اس لئے خدشہ ہے کہ ملزمان بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ خط میں سفارش کی گئی کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل ڈالنے کے حوالے سے ازسر نو جائزہ لیا جائے کیونکہ ریفرنس کا فیصلہ قریب ہے ۔ ملزمان بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔ نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کانام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔ 
مزید پڑھیں:دفاع کے حق سے محروم کردیا گیا،نواز شریف

شیئر: