Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے تین سالہ منصوبہ

بیجنگ .... چین کی ریاستی کونسل کا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ جس میں3 برسوں میں فضائی آلودگی میں کمی لانے کے فارمولے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ درآمدات میں توسیع ، عوام کے معیار زندگی کی بلندی اور بیرونی تجارت سمیت امور پر بھی نئی پالیسیاں مرتب کی گئیں۔ آلودگی کے منبع پر کنٹرول، کوئلے کے استعمال میں کمی، قدرتی گیس اور صاف توانائی کے استعمال میں اضافہ، آلودگی پر زیادہ سخت نگرانی ،زیادہ جامع قانونی نظام کا قیام ،متعلقہ اطلاعات کا بھر پور اجرا ، آلودگی کے ذمہ داران کا تعین اور سزا سمیت جامع اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔
 

شیئر: