Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستوران مالکان عملے کو ملنے والی ٹپ خود ہڑپ کر جاتے ہیں

 لندن....  ایک  ریستوران کی خاتون و یٹرس نے  محض اس وجہ سے اپنی ملازمت ترک کردی کہ  ہوٹل مالکان گاہکوں کی طرف سے دی گئی ٹپ اس کی تنخواہ سے منہا کرلیتے تھے۔ اس نے سوشل ویب سائٹ پر رسید اور اس پر دی جانے والی ٹپ کی فوٹو کاپیاں ڈال دیں۔27سالہ ایما اسمتھ نے بتایا کہ ریستوران کے مالکان بروقت میزیں صاف نہ کرنے پر ان پر جرمانے بھی عائد کردیا کرتے تھے اور اگر گاہک کارڈ کے ذریعے انہیں ٹپ دیا کرتے تو وہ کبھی بھی ہمیں نہیں دیا کرتے تھے۔مس اسمتھ نے جن کا تعلق  مانچسٹر سے ہے اس ریستوران میں 5ماہ تک ملازمت کی اور گزشتہ ہفتے ہی ٹپ کے مسئلے پر گرما گرمی  کے بعد انہوں نے ملازمت چھوڑدی۔ ریستوران نے بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنے عملے کو ملنے والی ٹپ کا کچھ حصہ رکھ لیا کرتا ہے تاہم یہ بات زور دیکر کہی  کہ اس کا حصہ 10فیصد سے زائد نہیں ہوتا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ عملے سے ہونے والی غلطیوں پر ان پر کچھ ہلکے پھلکے جرمانے لگائے جاتے ہیں۔  ایما کی سوشل میڈیا پر یہ رپورٹ اب تک 6ہزار سے زیادہ افراد پڑھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -درخت سے اڑ کر مالک کی انگلی پربیٹھنے والے پرندے کی وڈیو وائرل

شیئر: