Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف اکنامک ایڈوائزر اروند سبرامنیم مستعفی

نئی دہلی ۔۔۔۔۔حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر اروند سبرامنیم نے ذاتی اسباب کی بناپر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ سبرامنیم، مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نےمودی حکومت قائم ہونے کے بعد وزارت مالیات میں چیف ایڈوائزر کے طور پرذمہ داری سنبھالی۔ ارون جیٹلی نےفیس بک پر ان کے استعفیٰ کی اطلاع دیتے ہوئے  بتایا کہ سبرامنیم کااستعفیٰ منظور کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ، صدر جمہوریہ نے منظوری دیدی

شیئر: