حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید نیٹ لانچر فراہم کیا گیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کا ایک اہم ہتھیار ہو گا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ نیٹ لانچر عام شہریوں کو نقصان پہنچائے بغیر صرف اس پرتشدد شخص کو ہدف بناتا ہے جو قانون کو ہاتھ میں لے رہا ہو۔ مزید تفصیل اس رپورٹ میں۔