یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے حوثی ملیشیا کی طرف سے فائر کیے گئے چھ بیلسٹک میزائلوں کو ہوا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔
یہ بات اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے جمعرات کو کہی۔
المالکی نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا ’دہشت گرد حوثی ملیشیا کی اس کشیدگی اور خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔‘









