Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی شعبے میں نجی سرمایہ کاری 23 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

عالمی سطح پر خلائی کمپنیوں میں نجی سرمایہ کاری گزشتہ ایک سال کے دوران دگنی سے بھی زیادہ ہو کر 23 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ برطانوی سرمایہ کاری فرم سیرافیم اور ریلم انشورنس کے مطابق سرمایہ کار اب ایسی خلائی کمپنیوں پر توجہ دے رہے ہیں جن کا کاروباری ماڈل پہلے ہی کامیاب ثابت ہو چکا ہے۔ سپیس ایکس کے جون میں آئی پی او نے بھی خلائی شعبے میں سرمایہ کاری کے منظرنامے کو تبدیل کیا اور نئے سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا، جبکہ وینچر کیپیٹل فرمیں سپیس ایکس جیسی کامیابی کی صلاحیت رکھنے والی اگلی کمپنی کی تلاش میں ہیں۔ مزید تفصیل اس رپورٹ میں۔ 

شیئر: