Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کی پانامہ کیخلاف 1-6سے فتح ،جاپان، سینیگال 2-2 سے برابر

 
نووگوروڈ: فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پانامہ کو 1-6کے بڑے مارجن سے شکست دیدی جبکہ جاپان اور سینیگال کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیم پانامہ نے کھیل کے آغاز میں 5 منٹ کے دوران ہی گول کرنے کے متعدد مواقع گنوائے تا ہم چھٹے منٹ میں انگلینڈ نے اپنے پہلے کارنر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا۔انگلینڈ کی جانب سے 21ویں منٹ میں کپتان ہیری کین نے پینالٹی کک پر دوسرا گول کیا، 35 ویں منٹ میں لنگارڈ نے تیسرا گول کیا، 39ویں منٹ میں جون اسٹونز نے چوتھا اور ہاف ٹائم سے قبل پینالٹی کک میں دوبارہ کپتان ہیری کین نے پانچواں گول داغ دیا۔ فیفا ورلڈ کپ کے اس سیزن میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ٹیم نے پہلے ہاف سے قبل 5 گول کئے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاف سے قبل 5 گول کرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ 62 ویں منٹ میں ہیری کین نے انگلینڈ کی جانب سے چھٹا جبکہ انفرادی طور پر تیسرا گول کر کے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے قدرے آسان کھیل اپنا لیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 77ویں منٹ میں پانامہ کے کھلاڑی بالوئے نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پانامہ کی جانب سے پہلا گول کیا جس پر پانامہ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔دوسرا میچ جاپان اور سینیگال کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے 2-2 گول کرکے یک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔میچ شروع ہوتے ہی 11ویں منٹ میں سینیگال کی جانب سے مانے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔جاپان کے انوئی نے 34ویں منٹ پر گول کرکے میچ کو برابر کردیا ۔ دوسرے ہاف میں سینیگال نے جارحانہ انداز اپنایا، 71 ویں منٹ میں ویگ نے گول کر دیا تاہم 78 ویں منٹ میں جاپان کے ہونڈا نے میچ برابر کردیا۔

شیئر: