Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام خصوصی بچوں کے لئے عید ملن

 عید ملن تقریب میں  خصوصی تعلیم کے ماہرین اور سماجی کارکنان بھی بھر پور طورپر شرکت کی ، شرکاء نے مزید تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی تجویز پیش کی
    محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت میں اپنی نوعیت کی پہلی پاکستانی کمیونٹی کی خصوصی بچوں کی تنظیم اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن  کے زیراہتمام تنظیم کے ممبر والدین اور خصوصی بچوں کے لئے ینجلز عید ملن پارٹی  منعقد کی گئی  ۔تقریب کا انعقاد کویت کے مرکزی ہال میں کیا گیا جس میں مناسب تعداد میں خصوصی بچے اور انکے والدین نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں   شعبہ خصوصی تعلیم کے ماہرین اور سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد عید ملن کے ساتھ ان بچوں کے والدین کو انکے مسائل اور حل تلاش کرنے میں مدد کرنا بھی تھا۔  باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت  سید فراہیم جنید نے حاصل کی۔ بلال اور طلال پرویز نے قومی ترانہ پیش کیا۔ حورین فاطمہ نے نشید اور ابو اذان نے نعت خوانی سے محفل کو منور کیا۔ اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن کے بانی و صدر انجینیئر سید جنید احمد نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے اس ایسوسی ایشن کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ تنظیم کے تمام ممبران خصوصی بچوں کے والدین ہیں جنکے درد مشترک ہیں اور مسائل تقریباً ایک جیسے ہیں۔ اسکے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم والدین ، ماہرینِ خصوصی تعلیم اور دیگر کمیونٹی ممبران ایک اچھے سفر کا آغاز باذن اللہ کر چکے ہیں اور اب اس سلسلے میں مزید تربیتی سیمینار، ورکشاپس اور عصر حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما والدین کے بجٹ کے مطابق بچوں کے تعلیمی و تربیتی ادارے تشکیل دئیے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ خلیفہ اسکول کویت کی پرنسپل مسز حمرا خان نے ممبران ایسوسی ایشن کی حوصلہ افزائی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے والدین کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا اور بہت سی کارآمد باتوں کے علاوہ چند کامیابی زندگی گزار نے والے حقیقی کرداروںسے بھی ملاقات کروائی جس سے تقری کے شرکاء کو حوصلہ ملا  ۔ شانتی اسکول کویت کی سابق ٹیچر اور والینٹیئر مسز مراد نے اپنے تجربات شیئرکئے اور اپنے بیٹے سے بھی ملوایا جو انکی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خلیفہ اسکول کی ٹیچر مسز تابندہ نے بھی والدین اور ایسوسی ایشن کے ممبران کی حوصلہ افزائی کی اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ بھی اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں گی۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ ہیلتھ اور اوئرنیس کے حوالے سے ڈاکٹر نسرین کرامت نے بچوں میں سیلف ڈیفنس، روحانی تھراپی اور حجامہ تھراپی کی اہمیت اور خصوصی بچوں میں اس کے اطلاق پر روشی ڈالی۔ ساتھ ساتھ ہوم اسکولنگ اور انفرادی تعلیمی پروگرام کی معلومات پر بھی صرفِ نظر کیا۔پاکستان ایمپلائمنٹ فارم کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے تنظیم کی کاوشوں کو سراہا اور قدم بہ قدم ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ انجینیئر بشیر احمد نے بھی ایسوسی ایشن کے ممبران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے والدین کے اس مشن میں ثابت قدم رہنے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بچے اللہ کاعطیہ ہیں۔یقینااللہ اس مشن کو آگے بڑھانے میں سب کا مددگار ہے۔ تقریب میں موجود والدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے متحد رہ کر آگے بڑھنے کے عزم کا ارادہ کیا۔ آخر میں تنظیم کے بانی و صدر انجینیئر سید جنید احمد نے مہمانانِ گرامی قدر، ممبران والدین کے علاوہ میڈیا ممبران عبدالشکور ابی حسن، شریف حدیثوی ، نعمان ملک، محمد عرفان شفیق اور سلمان خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کو کامیابی سے منعقد کرنے پر مسز جنید، فرخ کمال و فیملی، عبدالغفور و فیملی، محمد یونس و فیملی، اظہر منیر و فیملی، پرویز و فیملی، شاہد و فیملی، خالد عالم و فیملی اورمحترمہ فوزیہ ظہیر کا شکریہ ادا کیا۔ معاشرے میں خصوصاً کویت میں خصوصی بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور اس کے مداوے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام کیا۔ آخر میں کو  چاکلیٹس اور آئسکریم سے بچوں کی تواضع کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد پین اینڈ پیلی ایٹیو کیئر ٹرسٹ جدہ کی عید ملن تقریب

شیئر: