Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذیابیطس اور ورزش ‎

آپ کتنی اور کس قسم کی ورزش کر سکتے ہیں اس کا انحصار آپ کی عمر  ، آپ کی جسمانی حالت اور آپکے مرض کی نوعیت پر ہے ۔ ذیابیطس کے مریض کو کم از کم ہفتے میں پانچ دن تقریباً آدھا گھنٹہ روزانہ تیز قدموں سے پیدل چلنا چاہیے ۔ آپ کے لیے مشکل ہو تو آپ اسے دو یا تین حصوں میں تقسیم بھی کر سکتے ہیں ۔ تاہم مسلسل آدھا گھنٹہ چلنا زیادہ مفید ہوگا ۔
ورزش کرنے سے چونکہ خون میں شوگر کم ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کو خالی پیٹ ورزش کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔ اس طرح ان کے خون میں شوگر خطرناک حد تک کم ہو سکتی ہے ۔
اگر ورزش شروع کرتے وقت آپ کو کھانا کھائے ہوئے ایک ڈیڑھ گھنٹہ گزر چکا ہے تو بہتر ہے کہ پہلے آپ کچھ کھا لیں ۔ درمیانے درجے کی ورزش کے لئے دو نمکین بسکٹس یا آدھا کپ دودھ کافی ہوگا ۔ لیکن اگر آپ کوئی بھاری مشقت کرنا چاہتے ہیں تو اسی حساب سے زیادہ خوراک لیں اور 20 سے 30 منٹ انتظار کر لیں تاکہ خوراک آپ کے خون میں شامل ہوجائے اپنے روز مرہ کے معاملات میں ورزش کو ضرور شامل رکھیں ۔

شیئر: