Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سوڈان میں بنگلادیشی امن اہلکار ہلاک

نیویارک۔۔۔جنوبی سوڈان میں امدادی قافلے پر باغیوں کے حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک بنگلادیشی امن اہلکار ہلاک ہوگیا ۔ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ امن مشن کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیشی امن اہلکار فرانسیکامولڈ نامعلوم افراد کی جانب سے امدادی قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امن اہلکار وں کی طرف سے جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور جنگل میں فرار ہوگئے ۔ کوئی بھی حملہ آور ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

شیئر: