Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولہا نے شادی کارڈ پر ’’ووٹ فار کانگریس‘‘تحریر کروادیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔میوات کے لوہنگا کلاں گاؤں میں ایک نوجوان نے اپنی شادی کے کارڈ پر ’’ووٹ فار کانگریس‘‘تحریر کروایا۔ یہ کارڈ پورے علاقے میں موضوع بحث بنا ہوا ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی نوجوان نے اپنے شادی کارڈ پر سیاسی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔لوہنگا کے رہنے والے 24سالہ ضیاء الحق کی شادی الور (راجستھان) کے اقلیم پور گاؤں کی رہنے والی عرشانہ کے ساتھ 27جون 2018ء کو ہوئی۔ ضیاء نے اپنے والد جان محمد سے خاص طور پر کہا تھا کہ وہ شادی کارڈ پر ’’ووٹ فار کانگریس ‘‘ضرور لکھوائیں۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ جب سے راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے صدر بنے ہیں وہ ان کے مداحوں میں شامل ہوگئے۔راہول نے گجرات انتخابات میں ملک کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب کانگریس برسراقتدارتھی توپارٹی رہنماؤں میں غرور آگیا تھا اور وہ عوام سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ اسی وجہ سے عوام نے کانگریس سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔راہول نے پارٹی کی غلطیوں کو تسلیم کیا اور عوام سے قریب ہوئے ۔ ضیاء نے کہا کہ راہول کے اس حقیقت پسندانہ رویہ سے خوش ہوکر شادی کارڈ پر ’’ووٹ فار کانگریس‘‘کا جملہ تحریر کرایا تاکہ لوگ آئندہ ہونیوالے انتخابات میں کانگریس کو ووٹ دیں ۔
مزید پڑھیں:- - -  -ممبئی: رہائشی علاقے میں چارٹرڈ طیارہ گرکرتباہ،5افراد ہلاک

شیئر: