Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمک کو استری اور ریفریجریٹر کی صفائی ‎

کیا آپ نمک کے حیرت انگیز استعمالات سے واقف ہیں اور کیا آپ جانتے ہیں کہ نمک کو استری کی سطح صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ بعض اوقات کپڑے استری کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے کپڑے ساتھ چمٹ جاتے ہیں  ۔ کپڑے تو خراب ہوتے ہی ہیں ساتھ ساتھ استری کی سطح بھی کھردری ہو جاتی ہے ۔ اس کو صاف کرنے کے لیے پہلے استری کو گرم کریں اور پھری کاغذ پر نمک چھڑک کر گرم کی استری کو اس نمک پر رگڑیں ۔ استری کی سطح پہلے کی طرح صاف شفاف ہو جائے گی ۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ نمک کو ریفریجریٹر کی صفائی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ فریج میں جم جانے والی برف کو اکھاڑنے میں اکثر یہ خدشہ رہتا ہے کہ کہیں نوکیلی چیز لگنے سے فریج خراب ہی نہ ہو جائے ۔ جب بھی فرج کو صاف کرنا مقصود ہو اسے بند کرکے بالکل خالی کرلیں ۔ اب ہلکے نیم گرم پانی میں نمک شامل کرکے کسی بھی اسفنج سے فریج کو اندر سے صاف کرلیں ۔
 

شیئر: