Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد، راولپنڈی میں انٹرنیٹ معطل رہنے کے بعد بحال، ’کیبل کٹ گئی تھی‘

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ دو مقامات کٹنے والی کیبل کو مرمت کیا جا رہا ہے (فوٹو: ایکس، شزا فاطمہ)
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس قریباً تین گھنٹے تک بند رہنے کے بعد کچھ حصوں میں بحال ہونا شروع گئی ہے، وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا اور گوجر خان کے علاقے میں فائبر کیبل کٹ گئی تھی۔
اتوار کو صبح قریباً نو بجے جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ اچانک بند ہوا اور موبائل فون اور وائی فائیز پر سروس بند ہو گئی۔
اس دوران بعض دفاتر جہاں اتوار کے روز بھی کام ہوتا ہے، میں کام متاثر ہونے کے علاوہ فوڈ سروسز بھی متاثر ہوئیں جبکہ ٹیکسیز اور بائیکیا چلانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ کئی اہم ایپس بند ہونے سے صارفین کا پریشانی کا سامنا رہا۔
دوسری جانب بعض افواہیں بھی چلتی رہیں اور لوگ ایک دوسرے کو فون پر انٹرنیٹ سروس کا معلوم کرتے رہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں ہلکے پھلکے تبصرے ہوتے رہے جو انٹرنیٹ بحال ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں بھی دکھائی دینے لگے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے انٹرنیٹ بندش کی وضاحت کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’آج ٹیکسلا اور گوجر خان کے علاقوں میں فائبر کیبل دو مقامات سے کٹ گئی، جس کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سروسز متاثر ہوئیں۔ ایک مقام پر خرابی دور کر دی گئی ہے اور زیادہ تر سروس بحال ہو گئی ہے جبکہ دوسرے مقام پر مرمت کا کام جاری ہے۔
چونکہ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے، کے موقع پر انٹرنیٹ بند کرنے کا قوی امکان موجود تھا، اس لیے ایسے تبصرے بھی ہوئے کہ اتوار کو بندش کے لیے جس سیکشن کو ہدایت کی گئی تھی اسے شاید معلوم نہیں کہ لانگ مارچ ملتوی ہو گیا ہے۔

شیئر: