Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو تنہا کرنے کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں: امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات نے تمام ایرانی پروازیں بند کرنے کا اعلان کر چکا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کو تنہا کرنے کی کوششیں کامیاب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے ایران کی ایئرلائنز اور بینکوں پر لگنے والی نئی پابندیوں کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے سنیچر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میری ہدایت پر دنیا بھر کے کئی ممالک میں ٹیمیں بھجوائی گئیں اور ان ممالک سے ایرانی حکومت کے خلاف کارروائی کا کہا گیا اور اب ان اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
سکاٹ بیسنٹ کے مطابق ’ترکیہ اور عمان نے ایران کی نجی ایئرلائن ماہان ایئر کی پروازیں روک دی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات نے تمام ایرانی پروازیں بند کر دی ہیں۔‘
متحدہ عرب امارات کا تجارتی مرکز دبئی ایرانی ایئرلائنز کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں پروازیں آتی جاتی ہیں۔
دبئی میں ایران سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تجارتی روابط بھی ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ نے بینکوں پر لگنے والی نئی پابندیوں کا تذکرہ بھی کیا۔
بدھ کو متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ایران کے بینک ’مِلی‘ کی شاخوں سے ہونے والا مالی لین دین روک دیا۔

ایرانی بینک پر منی لانڈرنگ، دہشت گردی اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے متعلق قوانین کی خلاف وزری کا الزام عائد کیا گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

اس بینک پر منی لانڈرنگ، دہشت گردی اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے متعلق قوانین کی خلاف وزری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پچھلے ہفتے ترکیہ نے بھی ایران کے بینک ملت کا لائسنسس منسوخ کردیا تھا۔ یہ ایک نیم نجی مالیاتی ادارہ ہے جو کئی برس سے مغربی پابندیوں کا نشانہ بنتا چلا آ رہا ہے۔
سکاٹ بیسنٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے وال سٹریٹ جرنل کے مضمون کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جوناتھن برک نے دو ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ اور یورپ کے دورے کیے تاکہ اس منصوبے کے لیے حمایت کی جا سکے جس کو تہران کے خلاف ‘اقتصادی ڈٰی ڈے‘ قرار دیتے ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ محکمہ خزانہ 50 سے زائد ممالک کے ساتھ بات کر چکا ہے۔
امریکی وزیر خانہ نے پیر کے روز کہا تھا کہ ’دنیا بھر میں ایران کی تمام ایئرلائنز کو بند کر دیا جائے گا۔‘
تاہم ایران کی چھوٹی ایئرلائنز اب بھی بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہیں، خصوصاً چین کے لیے، جو امریکی دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکاری ہے۔

شیئر: