Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ: امریکی فضائی اڈے کے قریب بم ڈسپوزل آپریشن، متعدد افراد گرفتار

پولیس نے انگلینڈ میں امریکی فضائی اڈے کے قریب واقع مکانات کو خالی کرا لیا ہے اور مشتبہ دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق گلوسٹر شائر پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی انگلینڈ کے علاقے ویلفورڈ میں ’کئی مکانات‘ خالی کرائے جا رہے ہیں۔
یہ علاقہ آر اے ایف فیئر فورڈ کے قریب واقع ہے جو ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی افواج کے استعمال میں رہنے والا ایک فضائی اڈہ ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے قانون (ایکپلوسیو ایکٹ) کے تحت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور فوج کا بم ناکارہ بنانے والا شعبہ متعدد گاڑیوں کی تلاشی و معائنہ کر رہا ہے۔

شیئر: