Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں سڑکوں پر سائیکل سواروں کیلئے الگ لین بنانے کا منصوبہ

مانچسٹر..... برطانیہ کے بڑے بڑے شہروںمیں سائیکل سواروں کیلئے سڑکوں پر کشادگی پیدا کرنے کے منصوبے پر میڈیا پر بڑا شور کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے پر 500ملین پونڈ خرچ ہونگے۔ صرف مانچسٹر میں 75میل کی سڑکوں پر سائیکل کیلئے الگ لین بنائی جائیگی جبکہ 1400مقامات پر ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے۔ سارے منصوبے پر 5سال لگیں گے اور یہ منصوبہ بدھ سے شروع کردیا گیا ہے۔ اس دوران ایک ہزا ر میل کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو بہتر بنایا جائیگا۔74میل کی مصروف سڑکوں کو بھی بہتر بنانے کا پروگرام ہے۔ ان سڑکوں پر ٹریفک کی گنجانی بہت زیادہ ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح تو ہر وقت ٹریفک جام رہا کریگا اور ماحولیات کو بھی نقصان پہنچے گا۔ اس پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ مقصد صرف سائیکل سواروں کو فائدہ پہنچانا نہیں بلکہ لوگوں کو سفر کے نئے انتخاب کے لئے قائل کرنا ہے اور انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ وہ اچھی جگہ رہائش پذیر ہیں۔
 

شیئر: