Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی کمپنیاں آئندہ برس پینے کے پانی کیلئے قطب جنوبی سے گلیشیئر منتقل کرینگی

 ابوظبی .... اماراتی کمپنیاں آئندہ برس 2019ءمیں پینے کے پانی کیلئے قطب جنوبی سے گلیشیئر منتقل کریں گی۔ یہ اطلاع امارات سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار گلف نیوز نے منگل کے شمارے میں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام گزشتہ برس شروع کیا جانے والا تھا۔ تاہم منصوبہ تیار کرنے والوں کو سائنسی ایجادات کے برا¿ت نامے حاصل کرنے کیلئے وقت درکار ہوا۔ اسی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔ مقررہ پروگرام کے مطابق 2019 ءکے دوران گلیشیئر آسٹریلیا کے ساحل یا جنوبی افریقہ کے ساحل تک تجرباتی طور پر منتقل کئے جائیں گے۔ پھر 2020ءکے شروع میں قطب منجمد جنوبی کے قدیم ترین جزیرے ہیئرڈ کے راستے امارات کے شہر الفجیرہ کے ساحل لائے جائیں گے۔ اس منصوبے پر 50ملین ڈالر کی لاگت آئیگی امارات کے ایک معروف سرمایہ کار اس کے اخراجات برداشت کرینگے۔ مذکورہ جریدے نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پینے کے پانی کی بوٹلنگ کیلئے اسپیشل فیکٹری قائم کی جائیگی۔ منصوبہ سازوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ گلیشیئر کی منتقلی سے سمندرکی نمکینی کم کرنے اور بارشوں کا سلسلہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام سیاحوں کیلئے بھی پرکشش ثابت ہوگا۔
 

شیئر: