Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کے متعدد رہنماضمانتوں پر ہیں،اسے ا ب ”بیل گاڑی“ کہناچاہئے، مودی

جے پور ...وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے ہفتے کو کہا کہ اس جماعت کو اب بیل گاڑی کہنا چاہئے کیونکہ اس کے کئی رہنما عدالت سے ضمانتوں پر ہیں۔ کانگریس کے کئی سینیئر رہنما اور سابق وزراءکو ان دنوں ضمانتیں ملی ہوئی ہیں۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کانگریس کے ”ارادوں“ سے خوب واقف ہے اور اب اسے بیل گاڑی کہنے لگے ہیں۔ آزاد کشمیر میں ہند کی طرف سے سرجیکل اسٹرائیک کا بظاہر حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کانگریس پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ ہماری فوج کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا رہی ہے۔ یہ بات انتہائی بدقسمتی کی ہے کہ سیاسی مخالفین بھی فوج کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا کر گناہ عظیم کرنے لگے ہیں۔ ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا اور عوام اس طرح کی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے ۔وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت نے افواج کیلئے ”ون رینک، ون پینشن“ کا مسئلہ حل کردیا ہے۔ وہ راجستھان میں بی جے پی حکومت کی فلاحی اسکیموں پر بھی اظہار خیال کررہے تھے۔ راجستھان میں اس سال کے آخر میں ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: