Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتر پردیش میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی

لکھنؤ۔۔۔۔۔پلاسٹک سے پیداہونیوالی آلودگی کے خطرے کے مدنظر مہاراشٹر سمیت ملک کی 18ریاستوں میں پلاسٹ تھیلیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔15جولائی سے ریاست اتر پردیش میں پلاسٹک اور اس سے تیار کی گئیں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد کی جائیگی ۔ واضح ہو کہ نومبر 2015 ء میں الہ آباد ہائیکورٹ نے ریاست میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔بعد ازاں جنوری 2016ء میں یوپی حکومت نے پابندی لگادی تھی اس کے بعد 2017ء میں پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔اب یوپی 19ویں ریاست ہوگی جہاں پولیتھین پر پابندی لگائی جائیگی۔سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ پالیسی کے مطابق 50مائیکرون سے پتلی پولیتھین کا استعمال ممنوع ہوگا۔مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سنار وں کے گھر وں پر چھاپہ،150 کنٹل چاندی، 40کلو سونا اور کروڑوں کا کالا دھن برآمد

 

شیئر: