پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا آسٹریلوی ٹی20 لیگ بگ بیش میں ڈیبیو انتہائی مایوس کن ثابت ہوا۔
برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگ کے دوسرے میچ میں شاہین آفریدی کو بولنگ قوانین کی خلاف ورزی پر مزید بولنگ سے روک دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
بگ بیش لیگ اوورسیز ڈرافٹس، کون سے پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے؟Node ID: 891136
-
آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھومNode ID: 898273
میچ کے دوران شاہین آفریدی نے اپنے تیسرے اوور میں دو بیمرز (کمر کی اونچائی سے اوپر فل ٹاس) کروائیں جس پر امپائر نے انہیں باقی میچ میں بولنگ کرنے سے روک دیا۔ اسی اوور میں ان کی جانب سے مجموعی طور پر تین نو بالز بھی کرائی گئی تھیں۔
شاہین آفریدی نے دو اعشاریہ چار اوورز میں 43 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ ان کا دوسرا اوور خاص طور پر مہنگا ثابت ہوا جس میں انہوں نے 19 رنز دیے۔ ان کا اکانومی ریٹ 16 اعشاریہ 13 رہا۔
بیٹنگ میں بھی شاہین آفریدی کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
اسی میچ میں پاکستان کے ایک اور سٹار کھلاڑی محمد رضوان بھی اپنے بگ بیش ڈیبیو کو یادگار نہ بنا سکے۔
Debut match of Shaheen Afridi in BBL:
-Bowling spell: 2.4-0-43-0
-Got removed in the middle of the over while bowling his 3rd over pic.twitter.com/bJpR1ilGYY— TukTuk Academy (@TukTuk_Academy) December 15, 2025
میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان 10 گیندوں پر صرف چار رنز ہی بنا سکے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ سیزن 2025-26 کے لیے تقریباً چار لاکھ 20 ہزار آسٹریلوی ڈالر (سات کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) میں سائن کیا تھا۔ تاہم اب تک بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں، کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔
دوسری جانب میلبرن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو 14 رنز سے شکست دی ہے۔












