Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شندور میں پولو فیسٹیول کا افتتاح ہو گیا

 
چترال:دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں شندور پولو فیسٹیول 2018 کا شاندار افتتاح ہوگیا۔رنگا رنگ سالانہ پولو فیسٹیول کا افتتاح چترال اور گلگت بلتستان کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شندور پولو فیسٹیول میں روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین فری اسٹائل پولو میچ کھیلا جائے گا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ فلڈ لائٹس میں بھی پولو میچز کھیلے جائیں گے جس میں چترال اور گلگت کی کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سیاحوں کی بھر پور لطف اندوزی کے لئے شاندار آتش بازی اور میوزیکل اینڈ کلچرل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا، سیاحوں اور شائقین پولو کی سہولیات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے رضاکار مہمانوں اور سیاحوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے واش رومز اور صاف پانی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں سیاحوں کی شندور آمد کے پیش نظر لواری ٹنل 11جولائی تک کھلی رہے گی۔رنگا رنگ پولو فیسٹیول9جولائی تک جاری رہے گا۔

شیئر: