Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو: پاکستانی بہن بھائیوں کو ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹ مل گئے

 ماسکو:فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کیلئے پاکستان سے روس جانے والے 3 بھائیوں اور ایک بہن نے بالآخر لوزنیکی اسٹیڈیم میں ہونے والے انگلینڈ اور کروشیا کے سیمی فائنل میچ کے ٹکٹ حاصل کر لئے۔ کراچی کے نامور آرٹسٹ وکیل فاروقی، فٹ بال آرگنائرقیصر فاروقی، قاضی مستحسن فاروقی اور بہن دانشمند فاروقی نے ماسکو کے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر سے یہ ٹکٹ حاصل کرلئے۔ وکیل فاروقی کا کہنا تھا کہ میں یہاں 3 دن سے چکر لگا رہا تھا اوریہ تہیہ کر رکھاتھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں ٹکٹ لیکر ہی رہوں گا اور بالآخر میں نے4 ٹکٹ حاصل کرلئے۔انہوں نے بتایا کہ سیکنڈ کیٹیگری کا ایک ٹکٹ جس کی مالیت 480 ڈالرز تھی انہیں 510 ڈالرز میں پڑا ہے لیکن چونکہ ہم یہاں ورلڈ کپ میچز دیکھنے آئے تھے اس لئے ٹکٹوں کا حصول ضروری تھا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے ٹریول ایجنٹ نے ان کے ساتھ دھوکا کیا اور ان سے 14 دن کے، جس میں10 دن روس اور4 دن دبئی میں قیام شامل تھا، 14 لاکھ 9 ہزار وپے لئے لیکن انہیں فین آئی ڈی اور میچ ٹکٹ نہیں دیئے۔ ہم نے دوسرے ایجنٹ سے رابطہ کیا جس کی فین آئی ڈیز پر روس پہنچے لیکن میچ ٹکٹ اس نے بھی نہیں دیئے اور ٹکٹ ہمیں یہاں خرید نا پڑے۔انہوں نے کہا کہ اب کراچی واپس جاکر اس کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس کرکے اسے جیل کی ہوا کھلوائیں گے۔

شیئر: