Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے نے ماں کی لاش موٹر سائیکل سے پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچایا

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں ایک نوجوان نےماں کی لاش منتقل کرنے کیلئے سرکاری ایمبولنس کو متعدد بار فون کیا لیکن نہیں پہنچی اسے بالآخر  اپنی موٹر سائیکل پر ہی لاش کو لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے جانا پڑا۔ ماں کی لاش کے ساتھ نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت اور محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی اور لوگ حکومت اورانتظامیہ کیخلاف غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیکم گڑھ کے مستاپور گاؤں کی رہائشی کنور بائی کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہو گئی تھی۔ پولیس کیس کی وجہ سے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانا ضروری تھا۔  ایمبولنس نہ ملنے پربیٹا ماں کی لاش کوموٹر سائیکل پر باندھ کر پوسٹ مارٹم ہاؤس تک لے گیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس واقعہ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اس سے بڑی لاپروائی اور بے حسی کی مثال نہیں ملتی۔
مزید پڑھیں:- - - -10سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں 99سالہ شخص گرفتار

شیئر: