Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کڑی چاول سے لطف اندوز ہوں

چانسلر
اجزاء۔
چاول ۔آدھا کلو
زیرہ ۔دو کھانے کے چمچ
گھی۔ آدھی پیالی
نمک ۔حسب ذائقہ
پانی ۔حسب ضرورت
 
کڑی کے لئے:
بیسن ۔آدھا پاؤ
دہی ۔ایک پاؤ
ہلدی پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
نمک۔ حسب ذائقہ
پانی۔ حسب ضرورت
پیاز ۔دو عدد
زیرہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
کڑی پتے ۔دو سے تین عدد
تیل ۔حسبِ ضرورت
پکوڑے کے لئے:
بیسن ۔ایک پاؤ
پیاز ۔دو عدد
ہرا ۔دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
ہری مرچ۔ چار عدد
لال مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی)
ہلدی پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ
زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ (ثابت)
دھنیا ۔ایک کھانے کا چمچ (ثابت)
نمک ۔حسب ذائقہ
تیل۔ فرائنگ کے لیے
ترکیب:کڑی کے لئے:دہی میں ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔پانی ڈال کر آمیزہ پتلا کر لیں اور بیسن شامل کریں اور مزید پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔پین میں پیاز فرائی کریں۔ پیاز میں بیسن والا آمیزہ ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔پسا زیرہ اور کڑی پتے فرائی کرکے کڑی کو تڑکا لگا دیں۔
پکوڑے کے لئے:ایک پیالے میں پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ چوپ کرکے ڈال دیں۔ اس میں کٹی لال مرچ، ہلدی، ثابت زیرہ، ثابت دھنیا، نمک اور بیسن ڈال کر مکس کریں۔اب پکوڑے تل لیں۔پھر یہ پکوڑے کڑی میں ڈال دیں۔
چاول کے لیے:پین میں تیل ڈال کر زیرہ، چاول، نمک اور پانی شامل کریں اور پکنے کے لیے رکھ دیں۔چاول کو کڑھی کے ساتھ سرو کریں۔

شیئر: