Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق کرکٹراظہرالدین سکندرآباد سے انتخابات لڑنے کے خواہشمند

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس رہنما اور سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین 2019ء کے پارلیمانی انتخابات میں اپنی آبائی ریاست تلنگانہ کے حلقہ سکندر آباد سے انتخابی میدان میں اتر کر قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔ اظہر الدین نے 2009ء میں یوپی کے مرادآباد حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہیں 2014ء میں راجستھان کے ٹونک، سوامی مادھوپور حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اظہرالدین نے کہا کہ وہ سکندرآباد حلقہ سے مقابلہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ تلنگانہ ان کی آبائی ریاست ہے جہاں کے حلقوں ، گاؤں اور علاقوں کاانہوں نے دورہ کیا اور کسانوں سے بات چیت کی ۔ علاقے کے لوگوں نے ان کے دورے پر خوش آمدید کہا ۔اظہر الدین نے کہا کہ اس معاملے میں وہ کپتان نہیں۔ حلقہ کا انتخاب کرنا پارٹی کا کام ہے۔ سکندرآباد حلقہ سے کامیابی کے امکانات سے متعلق سوال پر اظہرالدین نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی پر غور نہیں کیا ۔ مجھے عوام کی خواہشات اورامنگوں کو دیکھتے ہوئے یہاں سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ ملا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بی جے پی بوکھلاہٹ میں اسی سال الیکشن کراسکتی ہے، مایاوتی

شیئر: