Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع کا کوریا، جاپان اور آسٹریلیا کے ہم منصبوں سے دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

عالمی امن کے حصول کی کوششوں کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پیر کو اپنے جاپان، کوریا اور آسٹریلیا کے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں دفاعی تعاون اور ہم آہنگی مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  ان رابطوں میں سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔
سعودی وزیر دفاع نے جنوبی کوریا کے وزیر قومی دفاع کانگ شن چول کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
 سعودی عرب اور کوریا کے درمیان دفاعی تعاون  پر تبادلہ خیال کیا گیا علاقائی اور بین الاقوامی امن کے حصول کی کوششوں کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان سے جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی نے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ 
سعودی عرب اور جاپان کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کو اجاگر کیا اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی سلامتی اور استحکام کے حصول کی کوششوں کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ مملکت کو نشانہ بنائے جانے والے حوثی دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع رچرڈ مارلس کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سلامتی اور استحکام  کی سپورٹ اور علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: