Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حارث سہیل کا دورہ زمبابوے ختم

 
بولاویو:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل بیٹی کی بیماری کی وجہ سے زمبابوے کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی پر مجبور ہو گئے ۔حارث سہیل نے ٹیم انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ انھیں بیٹی کی بیماری کی وجہ سے وطن واپس جانے کی اجازت دی جائے جو منظور کرلی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے حارث سہیل کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو زمبابوے بھیجنے کی درخواست نہیں کی ہے تاہم حارث سہیل کی بیٹی کی بیماری سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔حارث سہیل ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں نہیں کھیلے تھے البتہ وہ اسی دورے میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2 میچز کھیلے تھے ۔ زمبابوے کے خلاف وہ 16 رنزاور آسٹریلیا کے خلاف صفر پر آوٹ ہوگئے تھے۔

شیئر: