Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب 2سے زائد بچے ہونے پر ملازمت کو خطرہ نہیں

جے پور۔۔۔۔راجستھان کی وسندھرا حکومت نے سرکاری ملازمین کو اس قانون کے تحت بڑی راحت دی ہے جس میں 2سے زیادہ بچے ہونے پر ملازمت سے سبکدش کرنے کی بات کہی گئی تھی۔حکومت نے وہ شق ختم کرنے کی کابینہ کے اجلاس میں منظوری دیدی ۔1996کی دفعہ 53اے کے تحت ملازمت سے لازمی سبکدوشی کی شق ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے تحت یکم جون2002کے بعد 2سے زیادہ بچے ہونے پر ریاستی ملازمین کو جبری ریٹائرکرنے کاضابطہ وضع کیا گیا جس پر کارروائی راجستھان سول سروس کے قانون 1971کی دفعہ 25کے ساتھ کی جاسکتی تھی تاہم حکومت نے 11جون 2016ء کو کالعدم کردیا تھا۔وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کی صدارت میں ہونیوالے کابینہ کے اجلاس میں 6ہزار کروڑ روپے سے زائد کے 13 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوںکے نفاذ سے 15ہزار لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -نوئیڈامیں 2عمارتیں زمین دوز ،3ہلاک،متعدد زخمی

شیئر: