Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے اسمگلنگ کے شبے میں مسلمان کا ہجومی قتل

جے پور .... ضلع الور کے رام گڑھ علاقے میں 39سالہ شخص کو گائے اسمگلنگ کرنے کے شبے میں پرتشدد ہجوم نے مار مار کر ہلاک کردیا۔ اکبر خان نامی یہ شخص ہریانہ کا رہنے والا تھا جو اپنے دوست کیساتھ 2گائے لا رہا تھا۔ گاﺅں والوں نے اسے دیکھ لیا اورپھر ان میں سے ایک کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہناہے کہ وہ جلد ہی ملزموں کو گرفتار کرلے گی۔ پولیس نے بتایا کہ اکبر بری طرح زخمی ہوگیا تھا اسے اسپتال لیجایا جارہا تھا کہ اس دوران اسکی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے اس کے عزیز و اقارب کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ وہ ہریانہ میں مویشیوں کا تاجر بھی تھا۔ واقعہ میں اس سے پہلے بھی ایک شخص پہلو خان کو بھی اسی طرح مار مار کر ہلاک کیا جاچکاہے۔ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ وسندرا راجے نے ٹویٹ کیا کہ ملزموں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
 

شیئر: