Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کا ہندوتوا ہمیں قبول نہیں،شیو سینا

    ممبئی- - -  -شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مودی کا ہندوتوا قبول نہیں۔ آج کے ہندوتوا میں گائے کی حفاظت کے بارے میں تو بات ہو رہی ہے لیکن خواتین غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نریندر مودی کے اقتدار کے خوابوں کیلئے نہیں بلکہ عام آدمی کے خوابوں کیلئے جنگ لڑرہے ہیں۔ اخبار سامنا کو دیئے گئے انٹرویو میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ گزشتہ3 ،4 سال سے ملک میں جاری ہندوتوا قبول نہیں۔ ہندوتوا کا نظریہ ہمارانہیں۔ ٹھاکرے نے کہا آپ لوگوں کو ان کے کھانے کی ترجیحات کیلئے ہدف نہیں بناسکتے۔ٹھاکرے نے مزید کہا کہ واہ واہ کرنے والوں اور تعریف کرنے والوں کو میں دوست نہیں مانتا۔ حکومت میں شراکت داری کے باوجود بھی ملک کے عوام کیلئے اگر کچھ غلط ہو رہا ہے تو میرا فرض ہے کہ پوری قوت کے ساتھ میں وہ کروں جو میں صحیح سمجھتا ہوں اور وہ میں کروں گا۔حکومت کیخلاف عدم اعتماد تحریک سے متعلق انہوں نے کہا کہ جب لوک سبھا میں اس پر بحث جاری تھی تو میں اطمینان سے آپ سے گفتگو کر رہا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے اطمینان تھا کہ جو موضوع شیو سینا گزشتہ3 سالوں سے اٹھا رہی ہے، وہی موضوع اب دوسرے لوگوں نے بھی اٹھایا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ حکومت کو ووٹنگ کرنا ہوتی تو اتنے دنوں سے ہم حکومت کے فیصلوں پرتنقید کیوں کرتے؟اْدھو ٹھاکرے کے بیان کے بعد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک ٹوئٹ میں شیو سینا کی تعریف کی۔ انھوں نے تحریرکیاہے کہ شیو سینا بی جے پی کے مقابلے زیادہ بہتر اور مناسب باتیں کر رہی ہے۔واضح رہے عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹنگ کے دوران شیو سینا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -طالبہ کو غیر اخلاقی میسیج بھیجنے والے انجینیئر کی دھنائی

شیئر: