Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراٹھا ریزرویشن: مہاراشٹر میں ہڑتال اور مظاہرے، متعددٹرک نذر آتش

اورنگ آباد۔۔۔۔۔مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں مظاہرے کے دوران ندی میں چھلانگ لگا کر ایک شخص کی خود کشی کے بعد مہاراشٹر  میںہڑتال  کا اعلان کیا گیاہے۔ہڑتال کا سب سے زیادہ اثر مرہٹواڑہ علاقے میں نظر آیاجہاں اسکول اور کالج بند ہیں۔اورنگ آباد میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ اسی دوران منگل کوایک اور شخص نے خود کشی کی کوشش کی۔مراٹھا مظاہرین کے ہنگاموں کی وجہ سے شہر میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔اورنگ آبادمیں مظاہرین نے متعدد ٹرک نذر آتش کردیئے۔پونا شاہراہ بند کردی گئی۔اورنگ آباد میں سرکاری بسوں کی خدمات آج بند کردی گئیں۔واضح ہو کہ مراٹھوں نے ریزرویشن کیلئے گزشتہ روز اورنگ آباد میں زبردست مظاہرہ کیا تھا ۔مظاہرے کے دوران ضلع سلوڈ کی تحصیل کائے گاؤں ٹو ک میں 28سالہ نوجوان کا کا صاحب دتا تریہ شندے نے گوداوری ندی میں چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ شندے کی موت کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے ۔مظاہرین نے لواحقین کو فوری امداد اور اس کے بھائی کو ملازمت دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اورنگ آباد اور عثمان آباد کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں میں مہاراشٹر ہڑتال کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مہاراشٹر کرانتی مورچہ کے ’’مہاراشٹر بند‘‘میں ممبئی پونے، ساتارا ، شولا پور اضلاع شامل نہیں۔وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے خلاف ریاست کے سب سے بڑے مراٹھا سماج میں آگ کی چنگاری بھڑک رہی ہے۔ مراٹھوں کا غصہ ابل رہا ہے۔ 72ہزار سرکاری اسامیوں میں 16فیصد ملازمتیں مراٹھوں کیلئے مختص کئے جانے کے بعد آگ ٹھنڈی ہونے کے بجائے بھڑک اٹھی۔
مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد میں 9000گداگر گرفتار

شیئر: