Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سادھوی سے سرمالش کرانے والا ایس ایچ او لائن حاضر

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے جنکپوری تھانے کے ایس ایچ او اندرپال کو لائن حاضر کردیا گیا۔ دراصل اندر پال کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ پولیس وردی میں اتم نگر میں ڈیوٹی کے دوران ایک سادھوی نمیتا آچاریہ کے پاس گئے اور اس  سے سر مالش کراتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ اس معاملے میں اندر پال نے کہا کہ وہ کافی دنوں سے ذہنی الجھن کا شکار تھے اورسکون حاصل کرنے کیلئے سادھوی سے سرپر مالش کرانے گئے تھے۔فی الحال ایس ایچ او کو پولیس لائن بھیج دیا گیا اور تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -120لڑکیوں سے زیادتی کا مجرم ’’جلیبی بابا‘‘

شیئر: