Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی سے راہول کی بغلگیری میں کوئی برائی نہیں،شترو

نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور معروف اداکار شتروگھن سنہا نے کانگریس کے صدرر اہول گاندھی کے وزیر اعظم نریندر مودی کو لوک سبھا میں گلے لگانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محبت سے بغلگیر ہونے میں کوئی برائی نہیں۔ سنہا نے کہا کہ مودی حکومت کیخلاف پارلیمنٹ میں پیش عدم اعتماد کی تحریک پر ہونیوالی بحث کے دوران راہول گاندھی نے اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد مودی کی سیٹ پر جاکر گلے لگاکر شاندار طریقے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ لوک سبھا میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ ’’پیار کی جھپی‘‘تھی اس پر بلا وجہ تنقید زیب نہیں دیتی۔انہوں نے راہول کو موثر کن شخصیت قراردیا۔

مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد:ٹرک مالکان کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

شیئر: