Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں انسداد دہشت گردی قوانین کی منظوری

انقرہ۔۔ترک پارلیمان نے مکمل اکثریت کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان نئے قوانین کے تحت اداروں کو ویسے ہی اختیارات مل گئے ہیں، جیسے ہنگامی حالت کے نفاذ کے دوران انہیں حاصل تھے۔ اب پولیس بارہ دن تک کسی مشتبہ فرد کو حراست میں رکھ سکے گی۔ ساتھ ہی احتجاج اور اجتماع کی آزادی بھی محدود ہو گی۔ ترکی میں گزشتہ ہفتے ہی ایمرجنسی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ ترک پارلیمان میں قدامت پسند اے کے پی اور اس کی حلیف انتہائی قوم پرست جماعت ایم ایچ پی کی اکثریت ہے۔

شیئر: