Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کی ریاست اڑیسا کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

مریضوں کو بچانے کی کوشش کے دوران کم از کم عملے کے 11 افراد بھی جھلس گئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
مشرقی انڈیا میں ایک سرکاری ہسپتال میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 10 شدید بیمار مریض ہلاک ہو گئے ہیں جو ٹراما کیئر یونٹ میں داخل تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا میں آگ لگنے کے واقعات عام ہیں کیونکہ اکثر جگہوں پر فائر فائٹنگ کا مناسب سامان موجود نہیں ہوتا اور حفاظتی ضوابط کو معمول کے مطابق نظر انداز کیا جاتا ہے۔
ہسپتال میں آگ پیر کی صبح ریاست اڑیسا کے شہر کٹک میں واقع ایس بی سی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی پہلی منزل پر بھڑکی۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مجہی نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ٹراما آئی سی یو وارڈ میں، جہاں مریضوں کا علاج ہو رہا تھا، شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔‘
ان کے مطابق حادثے کے وقت اس منزل پر 23 مریض موجود تھے۔ آگ لگنے کے بعد 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ باقی مریضوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔
مریضوں کو بچانے کی کوشش کے دوران کم از کم عملے کے 11 افراد بھی جھلس گئے۔
انڈین وزیر اعظم نریندر مودی  نے اس واقعے کو’انتہائی افسوسناک‘ قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا جاری پیغام میں وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے 2,160 ڈالر معاوضے کا اعلان بھی کیا۔
انڈیا میں آگ لگنے کے واقعات کی بڑی وجہ اکثر خراب یا ناقص دیکھ بھال والی بجلی کی وائرنگ سے ہونے والے الیکٹریکل شارٹ سرکٹ ہوتے ہیں۔
2024  میں جنوبی ریاست تمل ناڈو  کے ایک نجی ہسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
اسی سال شمالی ریاست اتر پردیش کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 نومولود بچے بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: