Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی قبرستان میں ہولناک اور روح فرسا منظر

کمچاتکا ریجن، روس.... روس کے اس دور افتادہ علاقے میں انتہائی ہولناک او ر رو ح فرسا واقعہ پیش آیا ہے اور اطلاعات کے مطابق کمچاتکا کے ایڈیزوو قبرستان میں بھورے ریچھوں نے بڑی تباہی مچائی ہے اور کم سے کم 20مدفون لاشوں کو کھالیا یا مسخ کرکے چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ ریچھوں کی تباہی اور ہولناک سفاکی کا علم ایک شخص کو اس وقت ہوا جب وہ اپنے بچے کی قبر پر گیا تو وہاں پورا قبرستان ہی اجڑا ہوا لگ رہا تھا اور اسکے بچے کی لاش کو بھی ریچھوں نے کھالیا تھا اور کچھ باقیات موجود تھی۔ مقامی عہدیدار کا کہناہے کہ قبریں چونکہ زیادہ گہری نہیں بنائی گئی تھیں اسلئے یہ ہولناک واقعہ پیش آیا۔ اسکے لئے گورکن کے ساتھ قبرستان کی انتظامیہ ا و رنگراں لوگوں کو بھی قصور وار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ ریچھ نے کم سے کم 20قبریں تہس نہس کردی ہیں۔
 

شیئر: