Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں بارش سے ٹریفک اژدہام

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی اور مضافات میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیاہے۔انڈر پاس اور نشیبی علاقے تالاب میں تبدیل ہوگئے، دہلی کے کشمیری گیٹ علاقے میں شدید بارش ہوئی جس سے ٹریفک جام ہوگیااور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔آئی ایس بی ٹی پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دہلی کے شالیمار باغ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ کے قریب زمین بیٹھ گئی ۔ میٹرو اسٹیشن کے تینوں گیٹ کے نزدیک زمین میں کئی انچ گہرا شگاف پڑگیاجس سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔بارش کے بعد آج غازی آباد میں اسکول اور کالج میں تعطیل کردی گئی ۔ دہلی میں مسلسل بارش کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے باہر پانی جمع ہوگیا اور مختلف گاڑیاں پانی سے گزرتی ہوئی بند ہوگئیں اور لوگ مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ غازی آباد کی شپرا سن سٹی میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ 37سالہ سروج کانت داس اپنے بچے کواسکول چھوڑ کر لوٹ رہے تھے کہ نالے میں گرگئے ۔بجلی کے تار زمین پرپھیلنے سے متعدد لوگوں نے کرنٹ لگنے کی شکایات درج کرائیں۔انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں امداد اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بہار: کار، ٹرک تصادم ،6 افراد ہلاک

شیئر: