Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم 2026 میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے

تھیم ’اے سپرٹ آف ڈائیلاگ‘ ہے جو 19 سے 23 جنوری تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026 میں مملکت کے اعلی سطح کے ایک وفد کی سربراہی کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق اس سال فورم کی تھیم ’اے سپرٹ آف ڈائیلاگ‘ ہے جو 19 سے 23 جنوری تک جاری رہے گا۔
سعودی وفد میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی، وزیر سیاحت احمد الخطیب، وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف اور وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فاضل الابراہیم  شامل ہیں۔
سعودی وفد عالمی استحکام اور خوشخالی کو فروغ دینے کے لیے گورنمنٹ، بزنس، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے لیڈرز کے ساتھ  کھلی اور تعمیری بات چیت میں حصہ لے گا۔
بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار اور پرعزم رکن کے طور پر سعودی وفد دو طرفہ ملاقاتوں اور پبلک سیشنز میں سعودی عرب کے تجربات بھی شیئر کرے گا۔

وفد کے ارکان یہ بھی بتائیں گے کہ کس طرح سعودی وژن 2030 تبدیلی لانے والی ترقی کے لیے ایک ماڈل بن گیا ہے۔
واضح رہے ورلڈ اکنامک فورم بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم ہے۔
 اس تنظیم کی توجہ پبلک اور پرائیوٹ شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
 اس کی بنیاد 1971 میں سوئس جرمن ماہر اقتصادیات کلاؤس شواب نے رکھی تھی، ڈبلیو ای ایف عالمی مسائل کو حل کرنے اور سرکاری، صنعتی اور سماجی ایجنڈوں کی تشکیل کے لیے باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

 

شیئر: