’کوالٹی آف لائف پروگرام‘ الباحہ میں 143 پارکس، 43 واک ویز اور سائیکلنگ ٹریک
پارکوں میں وزیٹرز کے لیے سیٹنگ ایریا، قابل رسائی سہولتوں موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ونٹر فیسٹیول اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دوران ریجن کے پارکس اور واک ویز نے بڑی تعداد میں مقامی افراد اور وزیٹرز کو متوجہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الباحہ ونٹر فیسٹیول میں علاقے کے رہائشیوں کے علاوہ قرب و جوار کے شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
ریجنل میونسپلٹی نے علاقے میں 43 واک ویز بنائے ہیں جن کی مجموعی لمبائی 53 ہزارمیٹر زیادہ ہے جبکہ 143 پارکس اور باغات 4.5 ملین مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ہیں۔

ان عوامی مقامات پر پیدل چلنے اور سائیکلنگ کے لیے مخصوص ٹریکس بھی بنائے گئے۔
اس کے علاوہ پارکوں میں سیٹنگ ایریا، قابل رسائی سہولتوں موجود ہیں جو وزیٹرز کو محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ الباحہ ونٹر فیسیٹول میں وزیٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے کلچرل اور آرٹسٹک پرفارمنسز سے لے کر فیملی سرگرمیوں اور روایتی بازار تک ایونٹس کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔
سعودی معاشرے میں جسمانی ورزش اور سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پارکوں اور تفریحی مقامات پر مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ’ کوالٹی آف لائف پروگرام‘ کا حصہ ہے۔
