Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ، انگلینڈ کاونٹی وارم میچ ڈرا

 
چیمسفورڈ: ہند اور انگلش کاونٹی ایسیکس کے درمیان ہونے والا وارم اپ میچ ڈرا ہو گیا اور اس میچ کے نتیجے نے مہمان ٹیم کو خفت سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے دباو میں اضافہ کر دیا۔ ہندوستانی ٹیم نے کاونٹی کلب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس 4روزہ میچ کو2روز تک محدود کرنے کی درخواست کی تھی اور کوہلی الیون کا خیال تھا کہ وہ ان 2دنوں میں اس کلب ٹیم کو نمٹا دے گی جبکہ بقیہ 2دن آرام کرے گی۔کاونٹی انتظامیہ نے مالی نقصان کی وجہ سے یہ مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن انگلش بورڈ کی مداخلت اور نقصان پورا کرنے کی یقین دہانی پر کاونٹی نے میچ کو3دن محدود کرنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔کھیل کے دوران ہندوستانی ٹیم اپنے اوپنر شیکھر دھون کے صفر اور چتیشواڑ پجارا کے ایک رن پر آوٹ ہونے کے بعد5رنزپر2وکٹوں سے محروم ہونے کے بعدکپتان ویرات کوہلی، لوکیش راہول، دنیش کارتھک اور ہردک پانڈیا کی نصف سنچریوں کی بدولت395رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ پال والٹر نے4وکٹیں لیں۔ ایسیکس نے بیٹنگ شروع کی تو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم ہندکے بولرز تمام تر کوشش کے باوجود کاونٹی ٹیم کو آوٹ نہ کر سکے اور ایسیکس کے کپتان نے359رنز 8کھلاڑی آوٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی۔ دوسری اننگز میں شیکھر دھون ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور کوئی ا سکور نہ کر سکے ۔ ہندوستانی ٹیم نے 2وکٹوں پر89رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور امپائرز نے موسمی صورتحال دیکھ کر دونوں کپتانوں کے مشورے سے میچ ڈرا قرار دیتے ہوئے خاتمے کا اعلان کردیا۔

شیئر: