Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکوں میں مٹاپے سے بڑی آنت کا کینسر لاحق ہونیکا خطرہ

پورٹو.... یورپین کانگریس آف اوبیسٹی نے لڑکوں میں مٹاپے کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زائد الوزن لڑکوں کو ان کے دبلے دوستوں کی نسبت کولون یا باﺅل (بڑی آنت)کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو بالغ عمر کے افراد میں لاحق ہونے والا چوتھا بڑا کینسر ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے لڑکے جو اپنا وزن نوعمری میں ہی کم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں وہ کولون کینسر سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔یورپین کانگریس کے سائنسدانوں کے مطابق انھوں نے یہ تحقیق ا سکول کے 61,000 لڑکوں پر کی جن میں سے مٹاپے کے شکار ہونے والے 700 سے زائد لڑکوں کو 25 سال کی عمر تک پہنچنے پر کولون کینسر لاحق ہوا۔انھوں نے بتایا کہ مردوں میںنوجوانی اور درمیانی عمر میں مٹاپا بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ دگنا کر دیتا ہے۔

شیئر: