Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھائی چمچ چینی والی چائے الزائمرکاسبب بن سکتی ہے

کولمبیا .... کھانے پینے کی مختلف اشیاءکے اچھے اور منفی اثرات سے ایک دنیا و اقف ہے مثلاً یہ سب جانتے ہیں کہ روزانہ سوڈا مشروب کا ایک ڈبہ پیٹ کی بیماریوں میں 33فیصد اضافے کا سبب بنتا ہے جبکہ یہ بات طے ہے کہ زیادہ شکر کا استعمال ٹائپ ٹو نامی ذیابیطس کو نہ صرف جنم دیتا ہے بلکہ اس خطرناک بیماری کی پرورش بھی کرتا ہے اور ابتدائی مرحلے میں لوگ شدید قسم کے نسیاں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر انسان الزائمر کا مریض بن جاتا ہے۔ اب ماہرین نے تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شکر جس بھی شکل میں ہو وہ نقصان دہ ہے بھلے وہ پھل کے جوس کی شکل میں ہی کیوں نہ ہو۔ بہتر یہی ہے کہ لوگ ابھی سے ہوشیار ہوجائیں بہتر خوراک کھائیں اور میٹھے کا استعمال کم کردیں ورنہ ذیابیطس اور الزائمر کے استقبال کیلئے تیار رہیں۔ انہیں ان دونوں بیماریوں کا زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑیگا۔

شیئر: