نیویارک ..... ہم سب کے گھروں میں ہلدی کا استعمال کھانوں میں ہوتا ہے اور یہ کچن کیلئے لازمی شے ہے۔ ہلدی ادرک کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور ایشیا میں اسکا استعمال عام ہے۔ اگرچہ لوگ اسے کھانے کو بہتر بنانے اور اس میں رونق پیدا کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ صحت کیلئے ہلدی کے فوائد بے شمار ہیں۔ اس سے کمزوری ختم ہوتی ہے، جوڑوں کا درد ختم ہوتا ہے حتیٰ کہ ڈپریشن اورکینسر کے خاتمے میں بھی مدد ملتی ہے۔ کھانوں کا لطف دوبالا کرنے میں تو اسکا جواب نہیں۔ ہلدی سے جسمانی اور دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ اس میں آئرن، پوٹاشیم اور میگنیز بھی بڑی تعداد میں ہوتا ہے۔ ہلدی انسانی جسم میں گلوکوز، جگر پر چکنائی اور کولیسٹرول ختم کرنے بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔ انسان کی چربی بھی گھلتی ہے او راس طرحح وہ اپنا وزن کم کرسکتا ہے۔ اگر ¿َکھانوں میں باقاعدگی سے ہلدی کا استعمال جاری رہے تو اس سے اضافی لیکوڈ اور سوڈیم سے نجات ملتی ہے۔ اس سے خون پتلا بھی ہوتا ہے جس سے ہائپر ٹینشن اور مایوسی اور دباو کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس میں کیوکیومن بھی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں خون پتلا ہوتا ہے اور دل پر دباو کم ہوتا ہے۔ اس سے کینسر کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔ جوڑوں کا درد ، سختی و سوجن بھی کم ہوتی ہے جس کے نتیجے میں انسان کو نقل و حرکت میں دشواری پیش نہیں آتی۔