Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران ماحولیاتی تحفظ کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال

مانیٹرنگ اور جانچ کےلیے سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کیا جاتا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے نیشنل سنٹر فار انوائرمینٹل کمپلائسس نے رواں برس حج کے موقع پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نیشنل سنٹر ہوا، پانی اور مٹی کے معیار سمیت ماحولیاتی میڈیا کی مانیٹرنگ اور جانچ کےلیے سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے۔
یہ سینٹر تیز رفتاری سے وسیع جغرافیائی علاقے میں ماحولیاتی چیلنجز کی مانیٹرنگ کےلیے سیٹلائٹس پر انحصار کرتا ہے جس سے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ مقامات پر پہنچ سکتی ہیں۔
مکہ ریجن برانچ کے ڈائریکٹر جنرل ہانی الصبی نےعرب نیوز سے بات کرتے ہوئے سینٹر کے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی  کے استعال کے حوالے سے بات کی ۔
یہ ٹیکنالوجی ماحولیاتی چیلنجوں کے مطابق تیار کی گئی ہے تاکہ درست مقامات کی نشاندہی کے بعد فوری رسپانس کو آسان بنانے اور عازمین حج کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی میں مدد کرتی ہے۔
علاوہ ازیں ایک تیکنیکی ماہر ابو طالب ذکی نے بتایا کس طرح یہ دو طرح کی سیٹلائٹ تصاویر حاصل کرنے کے لیے کنگ عبدالعزیز سینٹر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔
ان میں سے ایک غیرفعال ریموٹ سینسنگ ہے۔ یہ اشیا سے نکلنے والی روشنی کے ذریعے تصاویر بناتا ہے جبکہ دوسرا ایکٹیو ریموٹ سینسنگ ہے جو تصاویر بنانے کے لیے سیٹلائٹ کی اپنی روشنی کا استعمال کرتا ہے۔
ان تصاویر کی ریزولیشن 30 سینٹی میٹر تک پہنچ جاتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ سینٹر نے اس ہفتے حج کےلیے پانی، ہوا اور مٹی کا تحفط یقینی بنانے کےلیے نوے فیصد پیشگی معائنے مکمل کرلیے۔

 

شیئر: