سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کو ان کے انتخاب اور آئینی حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے الگ الگ پیغامات میں جنوبی کوریا کے دوست عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار لی جے میونگ نے کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
لی جے میونگ نے 49.42 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف کنزرویٹو پیپلز پاور پارٹی کے امیدوار کم مون سو کو 41.15 فیصد ووٹ ملے۔