Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین چھتری استعمال کریں، ’درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ تک کم‘

سورج کی براہ راست تپش میں 70 سے 90 فیصد تک کمی لاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے چھتری کے استعمال سے درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا ہے۔
وزارت نے ایکس اکاونٹ پرپوسٹ میں کہا کہ’ چھتری کا استعمال سورج کی براہ راست تپش میں 70 سے 90 فیصد تک کمی لاتا ہے۔‘
وزارت نے عازمین حج کی سیفٹی اور مناسک حج کی محفوظ ادائیگی کو یقینی بنانے کے ایک حصے کے طور پر آگاہی اور فیلڈ سروسز کی فراہمی کا اعلان کیا۔
اس کا مقصد مقدس مقامات کے سفر کے دوران صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔
 وزارت نے عازمین حج کوپھر ہدایت کی ہے کہ ’براہ راست سورج کی گرمی سے بچیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹہریں ، چھتری کا استعمال لازمی کریں۔‘
  مشاعر مقدسہ میں ’ہیٹ سٹروک‘ سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
 موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق 7 ذی الحجہ بمطابق 4 جون 2025 سے 13 ذی الحجہ تک مشاعرمقدسہ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

 

شیئر: