Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی، عمران اگر کشمیر کاحل نکال لیں تونوبل انعام کے مستحق ہونگے، فاروق عبداللہ

سری نگر۔۔۔۔جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ریاست میں ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کی روایت ختم کرنے  کیلئے ودھان سبھا برخاست کرنے کی حمایت کرتے ہوئے سبھی سیاسی پارٹیوں سے نئے انتخابات کی تیاریاں کرنے کی اپیل کی ۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما نے ریاست میں کچھ دنوں کیلئے گورنر راج کے قیام کی امید ظاہر کی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔اگر مودی اور عمران کشمیر کے مسئلے کا حل نکال لیں تو وہ نوبل انعام کے مستحق ہونگے اور دنیا بھی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اٹل بہار ی واجپئی اور منموہن سنگھ کے دور اقتدار میں  امید تھی کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائیگا لیکن حالات کا شکار ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

شیئر: