پنجاب کے 2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج بھی جاری
لاہور: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 اور پی پی 54 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آج بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ پی پی 52 میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 147 جبکہ پی پی 54 میں 137 ہے۔ دونوں نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے جس پر پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جبکہ دوسرے حلقے میں بھی پی ٹی آئی کے ہی رضوان اسلم بٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کے 15 اور حلقہ 54 کے 20 پولنگ اسٹیشن کی گنتی کی گئی تھی۔